امریکا میں شہابی پتھر شہری کی چھت پر آگرا

امریکا میں ایک روشن شہابی پتھر آسمان کو چمکاتا ہوا زمین پر آ گرا اور جارجیا میں ایک رہائشی مکان کی چھت سے ٹکرا گیا۔
یہ شہابی پتھرجسے ایک "آگ کا گولہ” یا بولائیڈ قرار دیا گیا ۔دوپہر کے وقت ریاست جارجیا کے آسمان پر نمودار ہوا۔ اس کی چمک اتنی شدید تھی کہ اسے ٹینیسی اور کیرولائنا جیسی دور دراز ریاستوں سے بھی دیکھا گیا۔
امریکن میٹیور سوسائٹی کے مطابق بولائیڈ ایک ایسا بڑا اور روشن شہابی پتھر ہوتا ہے جو زمین کی فضا میں داخل ہوتے ہوئے زوردار آواز، یعنی سونک بوم پیدا کرتا ہے۔
ہینری کاؤنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ پتھر کا ایک ٹکڑا میک ڈونوف نامی علاقے میں ایک گھر کی چھت سے ٹکرایا، جس سے چھت میں سوراخ ہو گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

Back to top button