ڈیزل کے بعدکمرشل پروازوں کیلئےجیٹ فیول سستاہوگیا

حکومت نے کمرشل پروازوں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول ون کی قیمت 23روپے فی لیٹر کم کردی گئی۔
وفاقی حکومت نے مشرقی وسطیٰ میں جنگ کے دوران جیٹ فیول ون کی قیمت میں اضافے کے بعد اب جنگ بندی اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کے پیش نظر ائیرلائنز کو جیٹ فیول کی قیمت میں ریلیف دے دیا۔
حکومت نے کمرشل پروازوں کے طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول ون کی قیمت میں 23روپے فی لیٹر کمی کردی ہے، ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت کم ہونے کے بعد 471 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں 46 روپے کی کمی ہوچکی ہے۔
