کھانسی کی دوا رعشہ کے مریضوں کیلئےمفید قرار

تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یورپ میں عام طور پر فروخت ہونے والا ایک کھانسی کا شربت رعشے کے مریضوں میں ڈیمینشیا کے بڑھنے کی رفتار کو سست کر سکتا ہے۔

پارکنسنز میں مبتلا تقریباً نصف مریض دس سال کے اندر ڈیمینشیا میں مبتلا ہو جاتے ہیں، جس کے باعث یادداشت میں خرابی، ذہنی الجھن، بصری دھوکے اور مزاج کی تبدیلی جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں، جو نہ صرف مریضوں بلکہ ان کے اہل خانہ اور صحت کے نظام پر بھی گہرا اثر ڈالتی ہیں۔

کینیڈا کی ویسٹرن یونیورسٹی کے ماہر نیورولوجی، ڈاکٹر اسٹیفن پاسٹرناک کے مطابق، موجودہ علاج صرف علامات کو کم کرتے ہیں، بیماری کی جڑ پر اثر نہیں ڈالتے۔

اس تناظر میں کی گئی ایک سالہ تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ ایمبروکسول نامی دوا — جو یورپ میں برسوں سے کھانسی کے علاج کے لیے استعمال ہو رہی ہے — ڈیمینشیا کی بڑھتی ہوئی علامات کو تھام سکتی ہے۔

Back to top button