دوستی دشمنی میں بدل گئی،ٹرمپ کا ایلون کوڈی پورٹ کرنےپرغور

کل کی دوستی آج دشمنی میں بدل گئی۔ امریکی صدر ٹرمپ  نےدنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو امریکا سے ڈیپورٹ کرنے پر غورکرناشروع کردیا۔

فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ٹیکس بل کی مخالفت پر ایلون مسک کو ڈیپورٹ کریں گے؟ اس پر ٹرمپ نے کہا، "مجھے معلوم نہیں، ہم دیکھیں گے۔”

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایلون مسک اس وقت پریشان ہیں کیونکہ وہ الیکٹرک وہیکل مینڈیٹ سے محروم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "مسک بہت کچھ اور بھی کھو سکتے ہیں۔” ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ وہ ٹیکس بل ایوان سے منظور کروا لیں گے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک، جو دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہوتے ہیں، جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ریپبلکن پارٹی کے مجوزہ ٹیکس بل کے کھلے عام مخالف ہیں۔ اس بل کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر صارفین کو دی جانے والی ٹیکس کریڈٹ ختم ہو جائے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی مقبولیت کی بڑی وجہ یہی کنزیومر کریڈٹ ہے، جس سے خریداروں کو مالی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک مشہور الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی ٹیسلا کے مالک بھی ہیں۔

Back to top button