ایران آبنائےہرمزدوبارہ بندکرکے بلیک میل نہیں کرسکتا،امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ ایران  آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنا  چاہتا ہے لیکن وہ امریکا کو  بلیک میل نہیں کرسکتا۔

اوول آفس میں میڈیا سےگفتگو ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے بہت اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران ہمیں آبنائے ہرمز کے معاملے پر بلیک میل نہیں کر سکتا۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا، رجیم کی قیادت کو ختم کیا گیا، سلیمانی بہت سے امریکی فوجیوں کے معذور  ہونے اور ہلاکتوں کا ذمہ دار تھا، ایران کے حوالے سے آج دن کے اختتام تک اہم معلومات کا اعلان کروں گا۔

ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ سپین کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، سپین کی معیشت کمزور ہوچکی ہے وہ نیٹو میں بھی حصہ نہیں ڈالتے، سپین اپنے دفاع پر جی ڈی پی کا 5 فیصد خرچ کرنے میں ناکام رہا، امریکا کو اپنی کارروائیوں کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، ہمیں ان کی اجازت کی ضرورت نہیں اگر ہم چاہیں تو ہم ان کے اڈوں کو استعمال کرسکتے ہیں، سپین کے پاس ایسا کچھ نہیں جس کی ہمیں ضرورت ہو۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طبی شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں،  ادویات کی قیمتوں میں 50 سے 80 فیصد تک کمی ہوئی ہے،  امریکا میں منشیات کی سمگلنگ میں کمی آئی ہے۔

Back to top button