پیر کے روز ایران-امریکا مذاکرات نہیں ہورہے : حکومتی ذرائع

 

 

 

ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے حوالے سے اعلیٰ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کے روز کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

ذرائع کےمطابق ایران-امریکا مذاکرات کےلیے تاحال دن اور تاریخ کا حتمی تعین نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی نے بھی دعویٰ کیا ہےکہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کےلیے ابھی تک آمادہ نہیں ہوا۔اس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان اور مذاکرات میں امریکا کے مبینہ طور پر حد سے زیادہ مطالبات ہیں،جو حالیہ پیغامات کے تبادلے میں بھی برقرار رہے۔

اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں کیا ہونے والا ہے؟

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران نے واضح کردیا ہے کہ مذاکرات کے تسلسل کےلیے امریکا کو غیرضروری اور سخت مطالبات سے گریز کرنا ہوگا۔بصورت دیگر ایران طویل اور بےنتیجہ مذاکرات میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کا یہ مؤقف پاکستان کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچادیا گیا ہے۔

Back to top button