ایران نے بھارت کے دو جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روک دیا

 

 

 

ایران کی پاسداران انقلاب نے بھارت کے دو تیل بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روک دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق تیل بردار جہاز روکنے کےلیے ایرانی گن بوٹس نے فائرنگ بھی کی، جہازوں پر 20 لاکھ بیرل عراقی تیل لدا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکا بندی ختم نہ ہونے پر ایران نے آبنائے ہرمز پھر بند کردی۔ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے کہاکہ امریکا ایرانی بندرگاہوں کی نام نہاد ناکہ بندی سے بحری قزاقی کررہا ہے، ہرمز کی سٹریٹیجک نگرانی اور انتظامی کنٹرول ایرانی افواج کے پاس ہیں،ایران سے جہازوں کی آمدورفت پر امریکی پابندی کے خاتمے تک آبنائے ہرمز سخت کنٹرول میں رہے گا۔

ایران دشمن کو شکست دینے کےلیے تیار ہے : ایرانی سپریم لیڈر

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز کھول دی تھی تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کُھلنے کے باوجود ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button