ایران دشمن کو شکست دینے کےلیے تیار ہے : ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کےلیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج، بالخصوص بحریہ، خطے میں کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملک کی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کےلیے ہر وقت مستعد ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی فوج دو بڑی فوجوں سے لڑرہی ہے، ایرانی فوج نے ان کی کمزوری اور ذلت کو دنیا کے سامنے بےنقاب کردیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج بہادری سے اپنی زمین،سمندر اور پرچم کا دفاع کررہی ہے۔
لبنان اسرائیل جنگ بندی : ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ان کاکہنا تھاکہ جیسے ایرانی فوج کے ڈرون بجلی کی طرح امریکا اور صہیونی حملہ آوروں کو نشانہ بناتے ہیں،اس کی بہادر بحریہ بھی دشمن کو نئی اور سخت شکست دینے کےلیے تیار ہے۔
