لبنان اسرائیل جنگ بندی : ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

 

 

 

ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا۔

ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتےہوئے کہاکہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت جنگ بندی کی باقی مدت کےلیے مکمل طور پر کھول رہے ہیں۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ یہ آمدورفت اُس مربوط (کوآرڈینیٹڈ) راستے کےمطابق ہوگی جس کا اعلان پہلے ہی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن آف ایران کی جانب سے کیا جاچکا ہے،جو اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت کام کرتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھاکہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

 

 

Back to top button