نائب صدرکےفیصلہ کن ووٹ سے ٹرمپ کا بل سینیٹ سےمنظور

امریکہ کے نائب صدر کے فیصلہ کن ووٹ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل امریکی سینیٹ سےمنظور ہوگیا۔

امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے پیش کردہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ٹیکس اور اخراجاتی بل پر برابر برابر 50-50 ووٹ پڑے۔

اس موقع پر نائب صدر جے ڈی وینس نے فیصلہ کن ووٹ ڈالا، جس کے نتیجے میں سابق صدر ٹرمپ کو ریلیف حاصل ہوا، اور یوں یہ بل معمولی اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔

940صفحات پر مشتمل اس بل کو "ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ” کا نام دیا گیا ہے، جو ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور کے اہم ترین ایجنڈوں میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ یہ بل ایوانِ زیریں (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) سے بھی بمشکل ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور ہوا تھا، اور اب دوبارہ اسی ایوان میں جائے گا۔

ایوان زیریں سے حتمی منظوری کے بعد یہ بل قانون کی شکل اختیار کرے گا اور نافذالعمل ہو جائے گا۔

اس قانون کے تحت ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں عارضی طور پر دی گئی ٹیکس میں بڑی چھوٹ کو مستقل شکل دی جائے گی، جبکہ آمدنی میں ممکنہ کمی کو پورا کرنے کے لیے کم آمدنی والے طبقے کی خوراک، صحت اور دیگر فلاحی سہولیات میں نمایاں کٹوتیوں کی تجویز بھی شامل ہے۔

Back to top button