اڈیالہ جیل :عمران خان کا سیل تھانہ ڈکلیئر

اڈیالہ جیل میں عمران خان  کے سیل کو تھانہ ڈکلیئر کر کے پولیس تعینات کردی گئی۔

ذرائع کےمطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان  کے سیل سرکل 4 کو تھانہ نیو ٹاؤن قرار دےدیا گیا ہے،سرکل 4 کو تھانہ قراردینے کے احکامات سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جاری کیےگئے۔

عمران خان کے سیل پر پولیس کی سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہےجہاں سکیورٹی عملہ 3 مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دےگا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ سی پی او راولپنڈی کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو مراسلہ بھیج دیاگیا ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

یاد رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 28 ستمبر کےجلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کیےجانے کےبعد راولپنڈی پولیس نے عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کرلیا تھا۔

Back to top button