شاہ محمود قریشی کا 9 مئی کے 9 مقدمات میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خالد ارشد نے گزشتہ روز محفوظ کیے جانے والا فیصلہ جاری کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا 9 مئی کے 9 مقدمات میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش سے متعلق رپورٹ 5 جون کو عدالت کے میں پیش کی جائے، شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کی جائے، تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات جاری کیے تھے۔

متنازع ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جائے : فیصل واؤڈا

 

خیال رہے کہ 26 مئی کو لاہور کی پولیس نے اڈیالہ جیل میں قید رہنما تحریک  شاہ محمود قریشی کی 9مئی کے مزید 9 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی تھی۔

Back to top button