متنازع ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جائے : فیصل واؤڈا

سینیٹر فیصل واؤڈا نے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ سے متعلق متنازع ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کو کالعدم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ حمود الرحمٰن کمیشن سے متعلق بات کرکے پی ٹی آئی نے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے۔ اس کے بعد تو جماعت کو کالعدم ہوجانا چاہیے، اصولی طور پر سیاسی جماعت کو کالعدم نہیں کیا جاسکتا تاہم کوئی ملک توڑنےکی سازش کرے اور دشمن کا کردار نبھائے تو یہ اقدام اٹھایا جاسکتا ہے۔

Back to top button