کینسر کی جلد تشخیص میں پیش رفت سامنے آ گئی

موذی مرض کینسر کی جلد تشخیص ایک پیچیدہ عمل تصور کیا جاتا ہے اور دنیا بھر میں لاکھوں افراد میں کینسر کی تشخیص آخری اسٹیج پر بھی ہوتی ہے۔تاہم سال 2024 میں برطانیہ میں کئی سال بعد پہلی بار کینسر کی جلد تشخیص میں پیش رفت نوٹ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق برطانیہ میں سال 2023 کے وسط سے 2024 کے اختتام تک 58 فیصد کینسر کے کیسز کی جلد تشخیص ہوئی۔
ستمبر 2023 سے اگست 2024 تک ریاست انگلینڈ میں سامنے آنے والے کیسز میں 58 فیصد کینسر کے کیسز کی پہلی اور دوسری اسٹیج پر تشخیص ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تشخیص کے نئے طریقوں، جدید ٹیسٹس اور عوام میں شعور آنے کی وجہ سے کینسر میں جلد تشخیص میں اضافہ ہوا۔
انگلینڈ میں 13 اقسام کے کینسر کے 58 فیصد سے زائد کیسز پہلی اور دوسری اسٹیج میں سامنے آئے، جس وجہ سے مریضوں کا بروقت علاج شروع ہوا اور ان کے بچنے کے امکانات بھی بڑھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کی تشخیص کے لیے نئے طریقے، ٹیکنالوجی اور ٹیسٹس کو اختیار کرنے سمیت عوام میں بیماری سے متعلق شعور اجاگر کرنے سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔
