ڈپریشن کم کرنےکیلئےادویات کےبجائےنارنجی کھانےکامشورہ

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ روزانہ ایک نارنجی کھانے سےڈپریشن کا خطرہ 20 فیصد کم ہو سکتا ہے۔

ہارورڈ میڈیکل اسکول کے معالج ڈاکٹر راج مہتا نے کہا کہ تحقیق میں پتہ چلا کہ لیموں آنتوں میں پائے جانے والے بیکٹیریا کی نشوونما کو متحرک کرتا ہے جو موڈ پر اثرانداز ہونے والے دماغ کے دو کیمیکلز کی پیداوار کو متاثر کرتا ہے، سیرٹونن اور ڈوپامائن۔محققین نے 100,000 سے زیادہ خواتین کے ڈیٹا کو دیکھا جنہوں نے اپنی خوراک اور صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

تحقیق میں صرف رس بھرے پھل جیسے لیموں اور نارنجی کے ساتھ کم ڈپریشن کا تعلق پایا گیا۔

Back to top button