سمندری مخلو ق نے انٹرنیٹ پرہلچل مچادی

روس کے ایک ماہی گیر نے گہرے سمندر میں ایک ’عجیب الخلقت مچھلی‘ پکڑی، جس کی غیرمعمولی شکل نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔ اس مچھلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اسے ’ایلین‘ قرار دے رہے ہیں۔

ماہی گیر رومن فیڈورٹسوو، جو سمندری مخلوقات کی انوکھی تصاویر شیئر کرنے کے لیے مشہور ہیں، نے حالیہ دریافت میں ’لمپ سکر‘ نامی ایک نایاب مچھلی کی ویڈیو پوسٹ کی۔

اس بھدے اور بلبلے نما جسم والی مچھلی کو دیکھ کر لوگوں نے اسے فلموں کے خلائی کرداروں سے تشبیہہ دیدی۔

مچھلی کو جہاز کی ریلنگ پر رکھی دیکھا جا سکتا ہے، جس کا جیلی نما جسم اور غیرمعمولی خدوخال اسے اور بھی خوفناک بناتے ہیں۔

ماہرین حیاتیات کے مطابق، یہ مچھلی گہرے پانی میں رہتی ہے اور اسے اوپر لانے پر دباؤ میں تیزی سے کمی کے باعث اس کا جسم پھول جاتا ہے۔ عام طور پر لمپ سکر مچھلی پتھروں سے چمٹنے کے لیے ایک خاص سکشن ڈسک کا استعمال کرتی ہے اور انتہائی نچلی سطحوں پر پائی جاتی ہے۔

Back to top button