پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو بلانے کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کےلیے صدر ملکت کو ایڈوائس بھیج دی ہے۔
پارلیمانی ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو دن 11 بجے بلانے کی ایڈوائس بھیجی ہےجس میں مدارس کی رجسٹریشن سمیت 8 بلز کی منظوری کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ مدارس کی رجسٹریشن سےمتعلق نئے بل پر حکومت اور جے یو آئی (ف) کی مشاورت جاری ہے۔
واضح رہےکہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ پر 8 اعتراضات اٹھائےہیں۔
صدر مملکت نے اعتراض کیاکہ بل کے قانون بننے سے مدارس اگر سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوں گےتو ایف اے ٹی ایف اور جی ایس پی سمیت دیگر پابندیوں کا خدشہ ہے،مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز ایکٹ کےذریعے شروع کی گئی تو قانون کی گرفت کم ہو سکتی ہے پھر قانون کم اور من مانی زیادہ ہو گی۔
صدر مملکت کا اعتراض ہےکہ اگر سوسائٹی رجسٹریشن میں دینی تعلیم اور فائن آرٹ رکھتےہیں تو تنازع ہو گا، اس سےمختلف نکتہ نظر رکھنےوالوں کا تنازع ہوسکتا ہے۔
اعتراض میں کہاگیا ہےکہ سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں دینی تعلیم شامل نہیں،سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں فائن آرٹ تعلیم شامل ہے جس میں ڈانس کلاسز،آرٹ کلاسز شامل ہیں۔
مدارس رجسٹریشن بل : لگتا ہے کہ ایوان صدر بیرونی دباؤ کا شکار ہے ، ترجمان جے یو آئی ف
صدر مملکت نےخدشہ ظاہر کیاکہ مجوزہ بل منظور ہونے سے عالمی سطح پر پابندیوں کا خدشہ ہے۔
صدر نے ارکان اسمبلی کو تجویز دی ہےکہ مدارس سے متعلق بل بنانے کےلیے عالمی سطح کے معاملات کو مدنظر رکھا جائے۔
