پاکستان مخالف بیان دینے والا افغان باشندہ گرفتار

پاکستان کے خلاف بیان دینے والے ایک افغان شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق افغان شہری شاہ نواز کی پاکستان مخالف بیان پر مبنی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہری شاہ نواز کو داؤدزئی کے علاقے میں واقع مہاجر کیمپ خزانہ سے حراست میں لیا گیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے پاکستان مخالف بیان دینے کا اعتراف کیا اور اپنے بیان پر معذرت بھی کی۔

پولیس کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد افغان شہری کو افغانستان ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے یکم اپریل 2025 سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے، جس کے تحت اب تک لاکھوں افغان باشندوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔

Back to top button