پولیو کےخاتمے کی مہم میں افغانستان پاکستان سےآگے نکل گیا

پولیو کےخاتمے کی مہم میں افغانستان پاکستان سےآگےنکل گیا،عالمی ادارےنےبھی اعتراف کرلای۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں صرف دو ہی ممالک افغانستان اور پاکستان ہیں جہاں پولیو کے کیسز اب تک ریکارڈ ہورہے ہیں لیکن افغانستان کی صورتحال پاکستان کے مقابلے میں زیادہ بہتر دکھائی دیتی ہے۔افغانستان میں سال 2024 میں پولیو کے 25 کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ پاکستان میں68 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

جی پی ای آئی  کی دستاویز ظاہر کرتی ہےکہ26 دسمبر2024 تک پاکستان میں67 پولیو کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ افغانستان میں25 کیسز سامنے آئے۔

پاکستان کے پولیو پروگرام کے اہلکار کا کہنا تھا کہ پاکستان حقائق پر مبنی رپورٹس شیئر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور افغانستان کے مقابلے میں پاکستان کا رپورٹنگ سسٹم بہت بہتر ہے جس کی وجہ سےاس بات کا قوی امکان ہے کہ افغانستان میں متعدد کیسز کی اطلاع نہیں دی جا سکتی۔

اہلکار نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نےنوٹس لیتے ہوئے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق اور نیشنل کوآرڈینیٹرانوارالحق پر مشتمل ایک نئی ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ اس بیماری کو مزیدموثراقدامات کےذریعے ختم کیا جاسکے۔

Back to top button