17کروڑکے بجٹ والی فلم نے 440کروڑ کما کر حیران کردیا

بھارت میں 17کروڑ کے بجٹ والی فلم نے 440کروڑ کمال کر بالی وڈ انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

انڈین فلم انڈسٹری میں  بڑی فلموں کے ساتھ کم بجٹ کی فلمیں بھی اکثر حیران کن کامیابیاں حاصل کرتی ہیں۔ایسی ہی فلموں میں سے ایک فلم ’اندھا دھن‘ ہے جس نے صرف 17 کروڑ کے بجٹ سے بن کر 440 کروڑ کا بزنس کیا اور بالی ووڈ کی کلاسک فلموں لگان اور شعلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں آیوشمان کھرانہ، رادھیکا آپٹے، اور تبو شامل ہیں۔ فلم کو ہدایتکار شری رام راگھون نے بنایا ہے۔

 اندھا دھند کی کہانی سسپنس اور تھرل سے بھرپور ہے، جس نے شائقین کو آخری لمحے تک جکڑے رکھا۔زبردست اداکاری اور منفرد کہانی نے اسے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں مقبول کیا۔

 اندھا دھن دنیا بھر میں 440 کروڑ روپے کما کر بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی۔

اندھا دھن بالی ووڈ کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ اس فلم کا جنوبی بھارت میں بھی ریمیک بنایا گیا ہے، جس میں تلگو میں "مائسٹر” اور ملیالم میں "بھرمم” شامل ہیں۔

ہدایت کار آیوشمان کھرانہ کم بجٹ کی لیکن معیاری فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کی فلمیں اکثر باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتی ہیں، اور اندھا دھند اس کی بہترین مثال ہے۔

Back to top button