اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی صلح کراکے ملک ترقی نہیں کرسکتا،بیرسٹرگوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی صلح کراکے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہرنے کہا کہ لاہور میں اسیران کی فیملیز سے ملاقات ہوئی نورین نیازی سے بھی ملاقات ہوئی ہم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، بشریٰ بی بی چونکہ بیمار ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں ان کی رہائی جلد ہو، ہم نے بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔
بیرسٹرگوہرکا کہنا تھا کہ مردان جلسے میں محموداچکزئی کیوں نہیں آئے اس بارے ان سے ابھی بات نہیں ہوئی، سہیل آفریدی سے میری ملاقات ہوئی ہے اس کی تفصیل نہیں بتاسکتا، اچکزئی صاحب کو بانی نے ذمہ داری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایات ہیں محموداچکزئی جو فیصلہ کریں گے انہیں فالو کرنا ہے،محموداچکزئی کی اگر کوئی ناراضی ہے ہم دور کریں گے، سوشل میڈیا پر کسی کا کنٹرول نہیں پی ٹی آئی کا موقف لیڈر شپ پیش کرتی ہے۔
