اداکارہ این ہیتھوےسال 2026 کی ’’خوبصورت سٹار‘‘ قرار

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھوے کو عالمی شہرت یافتہ ’’پیپل میگزین‘‘ نے سال 2026 کی ’’دنیا کی سب سے خوبصورت سٹار‘‘ قرار دے دیا ہے۔
میگزین کے سرورق پر این ہیتھوے کی دلکش تصویر شائع کی گئی، جس میں وہ چاندی کی نفیس کڑھائی والے بیک لیس آف شولڈر لباس میں نہایت پُرکشش نظر آئیں۔
اداکارہ نے اپنے فلمی سفر، یادگار کرداروں اور ہالی ووڈ میں خوبصورتی اور اداکاری کے بدلتے معیار پر کھل کر گفتگو بھی کی۔
این ہیتھوے نے اپنی مشہور فلم ’دی ڈیول ویئرز پراڈا‘ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شدید دباؤ کے باوجود یہ ان کے کیریئر کا ایک ناقابلِ فراموش تجربہ رہا۔
انہوں نے اپنے ساتھی فنکاروں کا ذکر کرتے ہوئے ایملی بلنٹ کو شاندار شخصیت قرار دیا، اسٹینلے ٹوسی کو بے حد مزاحیہ اور حاضر جواب کہا، جبکہ لیجنڈری اداکارہ میرل اسٹریپ کے بارے میں کہا کہ وہ نہایت قابلِ احترام ہیں اور ان کی بے حد عزت کرتی ہیں۔
