زمین کے چاند کے پیچھے سے طلوع یا غروب ہونے کی تصاویرآگئیں

ویسے تو ناسا کے حالیہ آرٹیمس 2 مشن کے عملے نے زمین کے چاند کے پیچھے سے طلوع یا غروب ہونے کی کئی بہترین تصاویر شیئر کی ہیں۔
مگر مشن کمانڈر ریڈ وائزمین نے اس نظارے کی ایک حیرت انگیز ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویسے تو آرٹیمس 2 مشن کے عملے میں موجود کرسٹینا کچ نے ڈیجیٹل کیمرے سے زمین کے غروب ہونے کے نظارے کی بہترین تصاویر کھینچی تھیں۔
مگر ریڈ وائز مین نے اپنے آئی فون 17 پرو میکس سے اس لمحے کی ویڈیو کو ریکارڈ کیا۔
انہوں نے ایکس (ٹوئٹر) پر اس ویڈیو کو شیئر کیا۔
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ اورین اسپیس کرافٹ کی کھڑکی سے بمشکل چاند کے پیچھے چھپنے والی زمین کو دیکھ رہا تھا مگر آئی فون نے اس نظارے کو بہترین انداز سے ریکارڈ کیا۔
انہوں نے آئی فون 17 پرو میکس کے 8 میکس زوم کو استعمال کیا اور ویڈیو کو ایڈٹ کیے بغیر سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
یہ 54 برسوں میں پہلی بار تھا جب انسانی آنکھوں نے چاند سے زمین کو غروب ہوتے دیکھا۔
