پاکستان بطور ثالث ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے،عطااللہ تارڑ

وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان بطور ثالث ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سفارت کاری و مذاکرات کے راستے پر عمل پیرا ہے۔
عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کی تصدیق تاحال موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی 22 اپریل صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہوگی، مذاکرات میں شرکت سے متعلق ایران کا فیصلہ انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کو مذاکرات میں شامل ہونے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے لیے کوششیں جاری ہیں پاکستان نے امن کے لیے سنجیدہ سفارتی اقدامات کیے ہیں۔
