کم عمر ڈرائیور افنان کی عمر کے تعین کیلئے دانتوں کا ٹیسٹ مکمل

ٹریفک حادثے میں 6 افراد کی موت کی وجہ بننے والے کم عمر ڈرائیور افنان کی عمر کے تعین کے لیے دانتوں کا ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے، ملزم کی ہڈیوں کا ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کے کیس میں پولیس کی تفتیش حتمی مراحل میں داخل ہو گئی، جائے وقوعہ اور ملزم کے فلیٹ کے باہر لگے کیمروں کی ویڈیو مل گئی ہے، ملزم افنان شفقت گھر سے گاڑی پر اکیلا 8 بجکر 45 منٹ پر نکلا، جب گھر سے نکلا تو اس کی والدہ اور والد اندر داخل ہو رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر سے جائے وقوعہ کا فاصلہ 8 سے 9 کلومیٹر ہے، ویڈیو کو ملزم کے فوٹوگرامیٹکل ٹیسٹ کے ساتھ میچ کیا جائے گا اور پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔پولیس کو حادثے کی پہلی کال 9 بجکر 10
منٹ پر جبکہ دوسری کال 9 بجکر 23 منٹ پر موصول ہوئی تھی۔
