ملک میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 48 ہوگئی

سندھ اور خیبرپختونخوا سے پولیو کے مزید 2 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس سے رواں سال ملک بھر سے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ مزید دو اضلاع باجوڑ اور گجرات سے اکٹھے کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی ون) کا پایا گیا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کےخاتمے کےلیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری کےایک عہدیدار کے مطابق لیب نے ’ڈبلیو پی وی ون‘ کے 2 کیسز کی تصدیق کی ہے۔

متاثرہ بچہ سندھ کے ضلع گھوٹکی سےتعلق رکھنے والا لڑکا ہے۔یہ گھوٹکی سے سامنے آنےوالا پولیو کا پہلا کیس ہے۔

گھوٹکی سکھر،رحیم یار خان اور شکارپور کے اضلاع سےمتصل ہے جہاں اس سال کے شروع میں وائرس کی اطلاع ملی تھی۔

پولیو کا دوسرا کیس خیبرپختونخوا کےضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے 28 ماہ کےلڑکے میں سامنے آیا۔

ڈی آئی خان کا شمار جنوبی خیبرپختونخوا کے پولیو سےمتاثرہ اضلاع میں ہوتا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کایہ تیسرا اور رواں سال پاکستان میں 48 واں کیس ہے۔

بچے سے جمع کیےگئے نمونوں کی جینیاتی سیکوینسنگ کا عمل جاری ہے۔

لیبارٹری کے عہدیدار نے کہاکہ اب تک بلوچستان سے 23،سندھ سے 13، خیبرپختونخوا سے 10 اور پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ زبانی پولیو ویکسین بچوں کو پولیو کے انفیکشن سےمعذوری سے محفوظ رکھنے کےلیے ضروری ہے۔

کوئٹہ : ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، 22 افراد جاں بحق، 18 زخم

پولیو پروگرام ایک سال میں کئی بار شہریوں کی دہلیز پر زبانی پولیو ویکسین لاتاہے،

جب کہ حفاظتی ٹیکوں کا توسیعی پروگرام قریب ترین مراکز صحت پر بچوں کی 12 بیماریوں کےخلاف مفت ویکسین فراہم کرتا ہے۔

Back to top button