جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی عمرے پر جانے کی درخواست مسترد

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے سانحہ 9 مئی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عمرے پر جانے کی درخواست مسترد کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست خارج کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عمرے پر جانے کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت میں پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شیخ رشید احمد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف آئی اے نے تمام سانحہ 9 مئی، جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔
