امریکیوں کے بعد ایرانی وفد بھی واپس روانہ

اسلام آباد میں امریکا سے مذاکرات کے بعد ایرانی وفد بھی واپس ایران روانہ ہوگیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر  باقر قالیباف اور  وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت ایران کا اعلیٰ سطح کا مذاکراتی وفد واپس روانہ ہوا۔ نائب  وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وفد کو  رخصت کیا۔

ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد نے اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کی۔ اس سے قبل امریکی وفد بھی واپس روانہ ہوچکا ہے۔

Back to top button