ڈی چوک احتجاج کےبعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہوگئی ہے، بیرسٹر سیف
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمدعلی سیف کا کہنا ہےکہ ڈی چوک احتجاج کےبعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہوگئی ہے۔
بیرسٹر محمدعلی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت سمجھتی ہےکہ بربریت سے پی ٹی آئی کی تحریک کمزور ہو گئی ہے تویہ ان کی بھول ہے، علی امین گنڈاپورکی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید زور پکڑے گی۔
بشریٰ بی بی ،علی امین گنڈاپور کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
مشیر اطلاعات کےپی کا کہنا تھا وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت پر سب کا پورا اعتماد ہے، بربریت کرکےجعلی حکومت نے اپنے پاؤں پر خودکلہاڑی ماری ہے، حکومت نےبربریت خوف پیدا کرنے کےلیےکی مگر خوفزدہ خود ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا ظلم ہمیشہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں، معصوم کارکنوں کا خون جعلی حکومت کو اپنےمنطقی انجام تک پہنچائے گا،ڈی چوک احتجاج کےبعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہو گئی ہے۔