عوام بجٹ سے ریلیف کی امید نہ لگائیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ عوام بجٹ سے ریلیف کی امید نہ لگائیں۔

شہباز شریف کی مخلوط سرکار اپنا پہلا بجٹ کل پیش کرے گی

 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا  ایک بیان میں کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کےلیے مزید قرض لینے ہوں گے۔ پھر ان قرضوں کی ادائی کےلیے نئے ٹیکس لگانے پڑیں گے۔ حکومت کے وسائل بہت محدود ہیں۔ حکومت اپنی آمدن سے قرضوں کا بوجھ بھی نہیں اتارسکتی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلے سال وفاقی حکومت کو 8 ہزار ارب محاصل ملیں گے جب کہ اگلے مالی سال صرف قرض کی ادائی کےلیے 9 ہزار ارب روپے درکار ہیں۔

Back to top button