علیمہ خان کا عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھاکہ اہلِ خانہ کو عمران خان کی صحت سے متعلق کسی بھی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا گیا۔اگر عمران خان کا علاج کسی سرکاری ہسپتال میں ہوا تو یہ تشویش ناک پہلو ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی آخری ملاقات عظمیٰ خان سے ہوئی جس کے بعد سے اب تک عمران خان کی کوئی خبر نہیں ملی۔
علیمہ خان نے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی ایک موقع پر عمران خان کو جیل سے باہر لےجانے کی خبر آئی تھی،ماضی میں ہم بہنوں نے پوچھا تھا تو عمران خان نے انکار کیا اور کہاکہ فیک خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔
