وادی تیرہ میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا : وزیر مملکت داخلہ

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ وادی تیراہ میں آپریشن کے حوالے سے مخالفین کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔وادی تیرہ میں آپریشن نہیں ہو رہا صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہو رہی ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وادی تیراہ پر پی ٹی آئی نے منفی سیاست شروع کردی ہے،پی ٹی آئی والے وادی تیراہ میں آپریشن کرنا تو چاہتے ہیں لیکن چھپ رہے ہیں،وفاقی حکومت کو کوئی آپریشن کرنا ہوتا تو چھپاتے کیوں؟ جب آپریشن ہوگا تو اعلانیہ ہوگا۔
تیراہ وادی سے 70 ہزار افراد کی ہجرت کا ذمہ دار وفاق یا PTI
انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ کے لوگوں کو فراہم کی گئی امداد میں خورد برد کی گئی، کوہستان مالیاتی سکینڈل سب کے سامنے ہے،چار ارب روپے کی بدعنوانی کی گئی اور اب یہ لوگ سیاسی بیانیہ بنانے اور کرپشن چھپانے کےلیے بہانے تراشتے ہیں۔
