علیمہ خان، شبلی فراز اور سلمان اکرم نےعمران خان سے دور کیا: شیر افضل مروت

تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے الزام عائد کیا ہے کہ علیمہ خان نے پی ٹی آئی کی پوری قیادت کی بے عزتی کرائی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان پارٹی ورکرز اور رہنماؤں پر دباؤ ڈالتی ہیں اور انہیں تنگ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے پاس اب بہترین موقع ہے کہ وہ خود بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک کی قیادت کریں۔ ان کی خواہش ہے کہ علیمہ خان اور ان کے بچے اس تحریک کو خود لیڈ کریں۔

26ارکان کی معطلی پرحکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کامیاب

شیر افضل مروت نے الزام لگایا کہ علیمہ خان نے پشتون نوجوانوں سے کہا کہ وہ تحریک چلائیں، جبکہ اپنے بچوں کو بیرونِ ملک، برطانیہ بھیج دیا۔ "یہ کہاں کا انصاف ہے کہ اپنے بچے تو لندن چلے جائیں اور دوسروں کے بچے سڑکوں پر تحریک چلائیں؟”

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی سے دور کرنے میں علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ اور شبلی فراز کا اہم کردار رہا ہے۔ ان کے مطابق سلمان اکرم راجہ پارٹی میں خود کو کسی کلاس کا مانیٹر سمجھتے ہیں۔

Back to top button