الحمدللہ ملک میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ پر آ گئی،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ الحمدللہ ملک میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ پرآ گئی ہے۔بینکوں کا مارک اپ ریٹ بہتر ہوا ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہو گا ۔
شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو میں مہنگائی میں کمی کی نوید سنادی ۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنےکیلئےدن رات محنت کی ہے، مگر ابھی مزید محنت درکار ہے۔آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے۔ہم نے حکومت کی بہتری کیلئےاقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے، جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا، جس نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ باہمی اتفاق و اتحاد سے ہی ملک کو ترقی دی جا سکتی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ الحمدللہ ملک میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ پرآ گئی ہے۔بینکوں کا مارک اپ ریٹ بہتر ہوا ہے،آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہو گا۔ان شا اللہ۔ اس کامیابی میں پوری ٹیم کی کاوش شامل ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران کو بھی دن رات محنت کرنا ہوگی۔ ملک کی ترقی کیلئےہر اسٹیک ہولڈر کو خلوص نیت سے کام کرنا ہو گا ۔ فوج ملکی سلامتی کے لیے جانوں کی قربانیاں دے رہی ہے۔
