علی امین گنڈاپور کی تقریرپرمعافی نہیں مانگی،بیرسٹرگوہر
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی تقریرپرمعافی نہیں مانگی۔ جوانہوں نے کہاسب ٹھیک ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا رہائی کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ صحافیوں سے متعلق علی امین کی گفتگو سےکسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس پر معذرت کرتے ہیں۔
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ کس ملک میں جلسہ 7 کے بجائے 8 بجے ختم کرنے پرکیس بنائے جاتے ہیں، عوام امید رکھتے ہیں کہ عدلیہ اپنا کردار ادا کرےگی، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے جسمانی ریمانڈ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاجائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے متعلق کوئی قانون سازی ہوتی ہے تو اس کی مذمت اور مخالفت کریں گے، کسی بھی صورت میں کسی بھی جج کی ایکسٹینشن عدلیہ کی آزادی پر قدغن ہے۔