ضلع کرم کے 121 سال پرانے تنازع کے مستقل حل کےلیے کوششیں جاری ہیں : علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع کرم کے 121 سال پرانے تنازع کے مستقل حل کےلیے کوششیں جاری ہیں، جرگے کے فیصلے کےمطابق بنکرز گرانے کا عمل بھی جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کرم میں پائیدار امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور امن دشمنوں سے قانون کےمطابق نمٹا جائےگا۔
دوسری جانب ممبر کرم جرگہ ارشاد حسین بنگش نے کہا ہے کہ کرم میں بنکرز گرائے جارہے ہیں،دونوں فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا لائحہ عمل دیا ہوا ہے۔
انہوں نےکہا کہ 6 لاکھ آبادی کےلیے بھیجے جانےوالے امدادی ٹرک ناکافی ہیں جب کہ علاقے میں پیٹرول کا مسئلہ ہے،تعلیمی ادارے بند ہیں اور مریضوں کو مسائل ہیں۔
اسپیکر نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کےلیے حکومت اور اپوزیشن سے کمیٹی کےلیے نام طلب
ارشاد بنگش کاکہنا تھاکہ حکومت اپنی رٹ قائم کرےاور فوری ٹل پاراچنار روڈ کھولے،راستوں کی بندش سے طلبہ اور بیرون ملک جانےوالوں کو مشکلات ہیں جب کہ دونوں فریقین روڈ جلد از جلد کھلنےپر متفق ہیں۔
