اردن،مصر اور سعودی عرب نے ٹرمپ کامنصوبہ مسترد کردیا

فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ اردن،مصر اور سعودی نے مسترد کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصرنے فلسطینیوں کو بےدخل کئے بغیر غزہ کی تعمیر نو کا جامع منصوبہ پیش کرنےکا اعلان کیا ہے۔
مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں جامع اور منصفانہ امن تک پہنچنے کے لئےامریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق مصر نے فلسطینی شہریوں کیلئےجگہ مختص کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔
اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی مسترد کرنے کا اعادہ کیا اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ عرب مصر منصوبہ فلسطینی عوام کو بے دخل کئے بغیر غزہ کی تعمیر نو کا ہے۔
اس کےعلاوہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ نے بھی فلسطینیوں کی جبری بےدخلی مسترد کردی۔
سعودی کابینہ کے اجلاس میں فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق اسرائیلی بیانات کی مذمت کی گئی۔ سعودی کابینہ نے دوریاستی حل کو خطے کے مستقل امن کی بنیاد قرار دیا۔
خیال رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنےکا اعلان کیا تھا۔