پمزسانحہ،شناخت کےبغیر14بچوں کی میتیں ورثاکےحوالےکردی گئیں

اسلام آبادکے پمز ہسپتال کے آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق 14 بچوں کی میتیں بغیرشناخت کےورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

بدھ کی صبح اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال کی نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ائیرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے آگ لگی۔

ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 15 بچے موجود تھے، لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچاسکی جب کہ 14 جاں بحق ہوگئے۔

پمز ہسپتال سانحے میں جاں بحق 14 بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔  اس دوران بعض ورثا نے احتجاج  کرتے ہوئے بچوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ کیا۔

لواحقین کا کہناہے کہ شناخت کئےبغیر ہی میتیں حوالے کر دی گئی ہیں۔

Back to top button