شیر افضل مروت اور سلمان اکرم کے اختلافات ختم کرانے کیلئے علی امین گنڈاپور سامنے آ گئے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا اور شیرافضل مروت کےدرمیان اختلافات ختم کرانے کے لیےسرگرم ہوگئے ہیں۔
علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اورسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کےدرمیان جاری اختلافات ختم کرانے کے لیےسرگرم ہوگئے ہیں۔
خبر کےمطابق وزیراعلیٰ کے پی نےشیر افضل کوخیبر پختون خوا ہاؤس بلوایا جہاں معاملے کو حل کرنے کےموضوع پر گفتگو کی گئی۔
اس حوالے سےشیر افضل مروت نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کو غلط معلومات پہنچائی جاتی ہیں۔
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
انہوں نےکہا کہ پارٹی کے جتنےمسائل ہوں انہیں پارٹی کے اندر حل ہونا چاہیے لیکن جو میڈیا پر آکر ان کےخلاف بیان دے گا وہ اس کا جواب ضرور دیں گے۔
شیر افضل نےکہا کہ کبھی پہل نہیں کی،ہمیشہ دفاع میں جواب دیا ہے اور یہی بات علی امین گنڈا پورکو بھی بتائی ہے۔
واضح رہےچند روز قبل سلمان اکرم راجہ اور شیر افضل مروت نے ایک دوسرےکو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کےبعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےکہا تھا کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔
