مسئلہ ادارے سے نہیں شخصیات سے اختلاف ہے : علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہمیں ادارے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں شخصیات کے ساتھ اختلاف ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں۔قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے،پوری قوم کو معلوم ہے عدلیہ پر دباؤ ہے،عدلیہ کو کہا ہے آپ پر دباؤ ہے تو بتائیں قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی جب کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہمارے خلاف کیسز میں بینچز سے علیحدہ ہوجائیں۔
ویب سائٹ سے کچھ حلقوں کے فارم 45 کی غیرموجودگی کی افواہیں گمراہ کن ہیں : الیکشن کمیشن
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں بات عزم استحکام کی ہوئی آپریشن کی نہیں،ہمیں ادارے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں شخصیات کے ساتھ اختلاف ہے،ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے اور سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ علی امین نے کہا کہ عمران خان کے کیسز میں کچھ نہیں نکلا، عمران خان کہتے رہے ہیں کہ میں مذاکرات کےلیے تیار ہوں، جعلی کیسز واپس لیں پھر مذاکرات ہوں گے،آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ عمران خان کا ہے اور ہم اے پی سی میں شرکت کریں گے۔