پی ٹی آئی کا اسلام آباد جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان

این او سی کی منسوخی کے بعد پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں پارٹی قیادت عمر ایوب، علی محمد خان، اسد قیصر، رؤف حسن اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس پیش رفت کا اعلان کیا۔
اصلاح پسند مسعود پزشکیان ایران کے نئے صدر منتخب
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی کا جلسہ اسلام آباد میں منعقد ہونے جارہا تھا یہ جلسہ آئین کے تحفظ کےلیے تھا ہم نے آج فیصلہ کیا ہے جلسہ منسوخ کررہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 4 مہینے بعد ایک این او سی جاری ہوا تھا، ڈپٹی کمشنر ہو یا چیف کمشنر کے کہنے سے این او سی معطل نہیں ہوسکتا، پھر بھی قانون کا سہارا لیتے ہوئے ہم نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہفتے کی وجہ سے جج موجود نہیں تھے ، ہم نے یہی سوچا تھا کہ اجازت لے کر جلسے کریں گے۔
