لانگ مارچ ہمارا سیاسی اور اٹل فیصلہ ہے: چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ سیاسی اور اٹل فیصلہ ہے،یہ ہمارا جمہوری حق بھی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نہیں لگنی چاہیے،نہ ہی کوئی ایمرجنسی کی صورت حال ہے۔
انہوں نے واضح کیاکہ لانگ مارچ ہمارا سیاسی اور اٹل فیصلہ ہے،لانگ مارچ پُر امن ہوگا،کسی پر چڑھائی نہیں کررہے۔
صدر زرداری کی ایمرجنسی اور گورنر راج کی مخالفت
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ہی رہیں گے،ایم پی ایز وزیراعلیٰ کےلیے اپنی سی ویز جیب میں رکھیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شوکت یوسفزئی نے واٹس ایپ پر خط بھیجا،یہ میرے اور ان کے درمیان بات ہے،پارٹی کو شوکت یوسفزئی سے کوئی ناراضی نہیں، شوکت یوسفزئی اب بھی صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہیں،یہ جمہوری پارٹی ہے، ایسے لیٹر آتےرہتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم کی ملاقات ضرور ہونی چاہیے،ملاقات میں میری موجودگی محمود اچکزئی پر انحصار کرےگی۔
