پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین،حماد اظہر میں تلخ کلامی

تم روپوش ہو‘، ’آپ بھی تو ڈی چوک سےفرار ہوگئے تھے،پی ٹی آئی اجلاس میں علی امین اور حماد اظہر آپس میں لڑ پڑے،تلخ کلامی بھی ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں مؤقف اختیار کیاکہ ہمیں15اکتوبر کا احتجاج مؤخر کردینا چاہیے، جبکہ حماد اظہرنےکہاکہ ہمیں ایس سی او کانفرنس کےموقع پر ہی احتجاج کرنا چاہیے۔
حماد اظہراورعلی امین گنڈاپور آمنے سامنے
حماد اظہر نےجب احتجاج کرنےپر ہی اصرار کیا توعلی امین گنڈاپوراوروہ آمنے سامنے آگئے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانےکہاکہ تم خودتوروپوش ہو اورکارکنوں کوباہرنکلنے کا کہہ رہےہو۔میں دو باراسلام آباد سےہوکرآیاہوں مگر پنجاب کی قیادت نظر نہیں آئی۔
حماد اظہرکاعلی امین گنڈاپورکوبھرپورجواب
حماد اظہر نے علی امین گنڈاپور کوجواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ الزامات لگا رہے ہیں، آپ احتجاج کریں میں پنجاب سےکارکنوں کو لیڈ کروں گا۔
صدر زرداری کاچینی وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ،باہمی تعاون پر اتفاق
علی امین گنڈاپور نے پھر حماد اظہر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایک طرف روپوش ہیں اور دوسری جانب احتجاج کولیڈ کرنےکا کہہ رہے ہیں، ہم کسی صورت کارکنوں کو بے یارومددگار نہیں چھوڑ سکتے۔
علی امین گنڈاپور کے بھی حماد اظہر پروار
جب علی امین نےحماد اظہر پر وار کرنے شروع کیے تو انہوں نےجوابی وار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کو کہا کہ طعنےنہ دیں، آپ بھی تو کارکنوں کوڈی چوک میں بے یارو مددگار چھوڑ کرفرار ہوگئے تھے۔
بیرسٹرگوہر کا اپناموقف دینے سے گریز
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےاس معاملے پراپنا مؤقف دینے سےگریز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرانی اس بات پر ہو رہی ہے کہ پارٹی کے اندرونی معاملات میڈیا کی زینت کیسے بن جاتے ہیں۔
