عالیہ بھٹ نے اپنی ذہنی بیماری سے متعلق انکشاف کردیا

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہےکہ وہ ایک ایسی ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں جس وجہ سےوہ زیادہ دیر تک میک اپ بھی نہیں کراسکتیں۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نےاپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ میں اے ڈی ایچ ڈی (اٹینشن ڈیفیسیٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر) میں مبتلا ہوں اور اسی وجہ سے، میں میک اپ سیٹ پر 45 منٹ سےزیادہ کا وقت نہیں دےسکتی۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ چونکہ میں اپنی بیماری کی وجہ سےمیک اپ سیٹ پر زیادہ وقت نہیں گزارسکتی تو تقریبات میں سادہ رہنےکو ترجیح دیتی ہوں۔

عالیہ بھٹ نے کہاکہ اسی بیماری کی وجہ سے میں اپنا ہرکام جلدی کرتی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ میرےساتھ کام کرنےوالے لوگ بھی کسی بھی کام میں زیادہ وقت نہ لگائیں۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کے میک اپ کےحوالے سے کہاکہ میری میک اپ آرٹسٹ نے شادی کےروز مجھے تیار کرنے کےلیے دو گھنٹے مانگےتھے اور باقاعدہ مجھ سےدرخواست کی تھی لیکن میں نے یہ کہتےہوئے انکار کردیاتھا کہ میں تمہیں ایک گھنٹےکا وقت بھی نہیں دےسکتی، میں سادہ میک اپ چاہتی ہوں۔

خیال رہے کہ اے ڈی ایچ ڈی (اٹینشن ڈیفیسیٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر) ایک ذہنی عارضہ ہے جس میں مبتلا افراد ضرورت سے زیادہ سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں، توجہ دینے میں دشواری اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر کام سرانجام دیتے ہیں۔

3دہائیوں کےبعدنصرت فتح علی خان کی البم ریلیز

Back to top button