منکی پاکس سے بچاؤ کی تمام تر احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں،وزیرِ اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ منکی پاکس سے بچاؤ کی تمام تراحتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا منکی-پاکس کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ عوام کو منکی پاکس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدی داخلی راستوں پر اسکیننگ یقینی بنائی جائے۔اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو فی الحال منکی پاکس کے حوالے سے کسی قسم کی ہنگامی صورتحال کا سامنا نہیں۔تمام ادارے بالخصوص وزادت صحت، این ڈی ایم اے منکی پاکس کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔منکی پاکس سے متاثرہ افراد کیلئے قرنطینہ سینٹرز کا قیام یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم شہبازشریف کو اجلاس کو منکی پاکس کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
”ووٹ کو عزت دو“بیانیہ ختم ہونے پرن لیگ چھوڑی،شاہد خاقان
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ پاکستان میں 14 اگست سے اب تک صرف 5 مریضوں میں اسکی تشخیص ہوئی۔منکی پاکس کے متاثرہ افراد میں بیرون ملک سے پاکستان آنے کے بعد اس مرض کی تشخیص ہوئی۔منکی پاکس کی صورتحال پر روزانہ کی بنیادوں پر جائزہ اجلاس این سی او سی میں منعقد ہو رہا ہے۔وزارت خارجہ صورتحال کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔منکی پاکس کے حوالے سے حکام کی ٹریننگ کی جا چکی۔صوبوں کو منکی پاکس کی ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر سامان خرید کر اسٹاک کرنے کی ہدایت کی جا چکی۔منکی پاکس کے حوالے سے اقوم متحدہ کے اداروں اور شراکتی اداروں سے مشاورت جاری ہے۔
