سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار

وفاقی حکومت نے سرکاری حج سکیم کیلئےدرخواست جمع کروانے والے تمام امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق3 دسمبر تک موصول تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دے دی گئی،سرکاری حج کےلیے اب قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔

سرکاری اسکیم کے لیےحج درخواستین جمع کرانے کی آج آخری تاریخ  تھی جس میں مزید 7دن کی توسیع کردی گئی ہے۔تاحال سرکاری اسکیم کے لیے 63400 سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

سرکاری حج کے لیے 89ہزار 605 کا کوٹہ رکھا گیا تھاجس میں سےتقریباً 26 ہزار افراد نےدرخواستیں جمع نہیں کروائیں۔

درخواستوں کا مرحملہ مکمل ہونے کے فوراً بعد حج پروازوں کےشیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی اورپروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائش حاصل کی جائیں گی۔سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سرکاری حج اسکیم کے لیے قرعہ اندازی 6دسمبر کو ہونا تھی۔

ترجمان وفاقی وزارت مذہبی امورنے کہا کہ دور دراز علاقوں میں حج درخواستوں  کے داخلے میں مشکلات کےباعث  حج درخواستوں میں توسیع کی جا رہی ہے اور اب سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں10 دسمبر تک نامزد بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔

وزیرمذہبی امور چودھری سالک حسین نےکہا کہ  کوٹہ سےزائددرخواستیں موصول ہونےکی صورت میں قرعہ اندازی کی جائےگی۔سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک اسپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کروادیں۔انہوں نے کہا کہ اسپانسرشپ اسکیم میں موصول درخواست گزاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کےترجمان نے بتایا کہ  وزارت کی ویب سائٹ پر آن لائن پورٹل کےذریعےگھربیٹھے حج درخواست جمع کرائی جاسکتی ہےاورعازمینِ حج کو نئی ہدایات کےلیےپاک حج موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنےکا کہا گیا ہے۔

Back to top button