فیصلے کرنےوالوں سے بات چیت کےلیے ہمیشہ تیار ہوں : عمران خان

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کا کہنا ہے کہ بات چیت کےلیے ہمیشہ تیار ہوں۔ فیصلے کرنےوالوں سےبات ہوگی۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ 9 مئی ان کی انشورنس پالیسی ہے۔ 9 مئی ختم ہواتو ان کی حکومت اورسیاست دونوں ختم ہوجائیں گی۔تحقیقات کرناہے تو 9 مئی کےلیے جوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہےیہ 9 مئی کا شور مچاتےہیں۔ بات چیت کےلیے ہمیشہ تیار ہیں۔فیصلے کرنےوالوں سےبات ہوگی۔

توشہ خانہ نیا کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع

عمران خان نےکہا کہ میرا آکسفورڈ یونیورسٹی کاچانسلر بننا پاکستان کےلیےاعزاز کی بات ہوگی۔ اگر چانسلر نہ بن سکاتو بھی کوئی بات نہیں۔

Back to top button