چیف جسٹس توسیع لینا نہیں چاہتے : اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کاکہنا ہےکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے،دو تہائی اکثریت کی بات توتب ہوجب توسیع لیناہو۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ چیف جسٹس نےمجھے اور اٹارنی جنرل کو واضح کہاتھا وہ توسیع کےخواہشمند نہیں۔انہوں نےکہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معزز شخص ہیں،ان کےبارے میں بار بار کہناکہ وہ توسیع لےرہے درست نہیں۔

حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کی تیاری مکمل کر لی

اعظم نذیر تارڑ کاکہنا ہےکہ میری میڈیا کےدوستوں سےگزارش ہےاب کسی اور موضوع پر بات کرلیں۔چیف جسٹس کی توسیع پر بار بار بات کرناغیر ضروری ہے، ہمیں ان کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے۔

Back to top button