محمواچکزئی اورحافظ نعیم الرحمان کی ملاقات،آزادکشمیرکی صورتحال پرتبادلہ خیال

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آزاد کشمیر کی صورت حال پر ہر پاکستانی تشویش میں ہے، امن کو موقع نہیں دیا گیا توایسی دراڑ پیدا ہوگی جس کو بھرنا ممکن نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملک بھر کی صورت حال زیر بحث آئی ہے اور  جماعت اسلامی نے ثالثی کی پیش کش کی ہے، ثالثی اسی وقت ممکن تھی جب دونوں فریقین ثالثی پر اتفاق کریں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک اور کشمیر کاز کیلئےلازم تھا کہ ہم کام کریں، حکومت کی طرف سے وہ اقدامات نہیں کیے گئے جس کے مثبت اثرات ہوں، احتجاج کرنے والوں اور حکومت کی پوزیشن مختلف ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن قائم نہیں ہوگا تو پاکستان کا کیا میسج جائے گا، بات چیت پاکستان کے فریم ورک میں رہتے ہوئے ہی ہوگی، اللہ کرے یہ کوشش بابرکت ہو۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگوں میں اس وقت غصہ  ہے جب آپ عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کرتے، اس چیزسے سب نے فائدہ اٹھایا ہے، مسئلے کی جڑ کو بھی پکڑیں گے اور جو بھی بات چیت ہوگی وہ پاکستان اور آئین کے فریم ورک میں ہوگی۔

قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں پاکستان کو نظر بد لگ گئی یا ہماری اپنی فاقہ مستی کا نتیجہ ہے، پاکستان کاآئین احتجاج کی اجازت دیتا ہے، حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان خلا پیداہوچکا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارے سے جو ہوسکا وہ ہم کریں گے، دیکھنا ہوگا کہ کشمیری اس حدتک کیوں پہنچے، ہم سب کو توبہ کرنا چاہیے۔

 

Back to top button