ٹرمپ کی تصویر والےیادگاری پاسپورٹ کاڈیزائن متعارف

امریکا کے 250 سالہ جشن کے موقع پر صدر ٹرمپ نے اپنی تصویر والےیادگاری پاسپورٹ کاڈیزائن متعارف کرا دیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے قیام کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں ملکی پاسپورٹ کا ایک خصوصی یادگاری نیا ڈیزائن جاری کر دیا۔ جس میں ان کی تصویر بھی شامل کی گئی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پاسپورٹ کا نمونہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا کا نیا پاسپورٹ، جس پر درج ہے ‘خوش آمدید لیکن اچھے بن کر رہیں!۔
امریکی صدر کی اس پوسٹ کے بعد وائٹ ہاؤس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے بھی اسی ڈیزائن کو امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی یاد میں نیا امریکی پاسپورٹ قرار دیتے ہوئے جاری کیا۔
جاری کردہ ڈیزائن میں پاسپورٹ کے ایک اندرونی صفحے پر صدر ٹرمپ کی واضح تصویر موجود ہے جس میں وہ وائٹ ہاؤس کے مشہور ریزولیٹ ڈیسک کے پیچھے کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کی تصویر کے پس منظر میں امریکی اعلانِ آزاد کا متن بھی درج ہے اور اسی صفحے کے نچلے حصے میں صدر ٹرمپ کے دستخط بھی شامل کیے گئے ہیں۔
اسی یادگاری پاسپورٹ کے دوسرے صفحے پر امریکی مصور جان ٹرمبل کی تاریخی پینٹنگ ’’اعلان آزادی‘‘ کو بھی شامل کیا گیا ہے جو امریکی تاریخ کے اہم ترین لمحات میں سے ایک کی عکاسی کرتی ہے۔
پاسپورٹ کا یہ نیا ڈیزائن رواں سال اپریل میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے خصوصی یادگاری پاسپورٹ سے بالکل مختلف ہے جب کہ اُسے بھی 250 سالہ جشن کے تناظر میں پیشن کیا گیا تھا۔
